ورلڈ کپ،پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس وقت قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کو 56 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر امام الحق 17 رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند کا شکار ہوئے جب کہ عبداللہ شفیق کو 58 رنز پر نور احمد نے پویلین لوٹایا۔

محمد رضوان بھی 8 رنز بناکر نور احمد کا شکار ہے، اس وقت پاکستان نے 24 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز مکمل کرلیے، یہ میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان پاکستان کے خلاف پہلے بولنگ کرے گا۔

ٹاس کے موقع پر حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد نواز بخار کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت پاکستان پانچویں پوزیشن جب کہ افغانستان 10ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

دونوں ٹیموں کا یہ اپنا اپنا پانچواں میچ ہے، پاکستان کو اب تک دو میں کامیابی اور دو میں شکست جب کہ افغانستان کو 1 میں جیت اور تین میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

Back to top button