وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Shocked & saddened by the PIA crash. Am in touch with PIA CEO Arshad Malik, who has left for Karachi & with the rescue & relief teams on ground as this is the priority right now. Immediate inquiry will be instituted. Prayers & condolences go to families of the deceased.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 22, 2020
وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی جب کہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک سے رابطے میں ہیں جو کراچی روانہ ہوچکے ہیں۔
اُدھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے حادثے پر ہم سب رنج اور غم کا شکار ہیں۔ جاں بحق مسافروں کو اللہ غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ بھی لکھا۔ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ لواحقین کے لئے اللہ سے دعا ہے کہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اللہ ہم پر رحم کرے، ان کے غم میں ہم سب برابر کے شریک ہیں۔
پی آئی اے کے حادثے پر ہم سب رنج اور غم کا شکار ہیں۔ جاں بحق مسافروں کو اللہ غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔
لواحقین کے لیۓ اللہ سے دعا ہے کہ انکو صبر جمیل عطا فرماۓ۔
اللہ ہم پر رحم کرے۔ آمین
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 22, 2020
آرمی چیف نے پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی ریسیکو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور مدد کی جائے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے بھی سماجی ٹویٹ میں لکھا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرا دکھ اور افسوس ہے، یہ انتہائی غم زدہ کر دینے والا حادثہ ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس وقت بنیادی توجہ امدادی کاروائیوں پر مرکوز ہے۔
پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔یہ انتہائی غم زدہ کر دینے والا حادثہ ہے،متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس وقت بنیادی توجہ امدادی کاروائیوں پر مرکوز ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 22, 2020
واضح رہے لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس میں جہاز عملے سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔
