وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تین ماہ میں امریکہ کا تیسرا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تین ماہ کے دوران امریکہ کا تیسرا دورہ ، پارٹی کارکنان سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کراچی ائیرپورٹ سے امارات ائیر لائن کی پرواز  ای کے 603 سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے۔

مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، وہ امریکا میں پارٹی کارکنان اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 3 ماہ میں یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔

Back to top button