وزیرعظم سابق چیئرمین پی سی بی احساب مانی کے شکر گزار

 وزیرا عظم عمرا ن خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیئرمین احسان مانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام صوبوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کو سہولیات دینے پر توجہ مرکوز کریں ۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیرا عظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ بطور چیئرمین پی سی بی اپنے 3 سالہ دور میں پاکستانی کرکٹ کیلئے خدمات سرانجام دینے پر میں احسان مانی کا شکرگزار ہوں۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ریجنل ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ کھڑا کرنے اور عالمی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھرپور کردار کرنے پر میں ان کا بطورخاص ممنون ہوں۔

’ خود احتسابی نہ کی تو 700 سال گزرنے کے بعد بھی صورتحال جوں کی توں رہے گی ‘ شہباز شریف کراچی میں کھل کر بول پڑے
ایک اور پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سکول کرکٹ کی بحالی کیلئے پنجاب خصوصاسینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کاجائزہ لیکرخوش ہوں۔870سکولز اور 231 کالجزگراو¿نڈز کے ساتھ پنجاب بھرمیں کھیلوں کے355میدان تیار کئے گئے ہیں۔وزیرا عظم نے مزید کہا کہ تمام صوبوں کومیری تاکیدہے کہ کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کوکھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں۔

Back to top button