کرکٹر فاطمہ ثنا کا ویمنز بگ بیش لیگ کیلئےمعاہدہ ہوگیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے معاہدہ ہوگیا جس کے بعد پرتھ سکارچرز نے انہیں اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فاطمہ ثنا پہلی بار ویمنز بگ بیش لیگ میں شرکت کریں گی، ندا ڈار کے بعد یہ لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر ہوں گی۔

فاطمہ ثنا رواں سال دی ہنڈریڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی بھی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بن چکی ہیں۔

ویمنز بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہوگا، جہاں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے فاطمہ ثنا کو عالمی فرنچائز کرکٹ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا ایک اور موقع ملے گا۔

Back to top button