وسیم اکرم کی اہلیہ نے اداکار فیروز خان سے میچ کیوں ڈال لیا؟

اداکار فیروز خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے روڈ سیفٹی پر بھاشن دیے جانے کے بعد انہیں کرارا جواب دیا تو شیزا نے خاموشی اختیار کرنے کی بجائے فیروز خان کے ساتھ میچ ڈال لیا جس کے بعد بات اور بھی بڑھ گئی۔دونوں کے درمیان روڈ سیفٹی پر بحث تب شروع ہوئی جب کچھ دن قبل اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے بھائی فیروز خان کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار اپنی ایک سال کی بچی کو گود میں لے کر کار ڈرائیونگ کرتے دکھائی دیے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اداکار فیروز خان کی اپنی اہلیہ سے طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی کا کیس چل رہا ہے اور جس روز ڈرائیونگ کی ویڈیو بنائی گئی اس روز فیروز کو عدالت سے ایک گھنٹے کے لیے بچوں کی تحویل ملی تھی چنانچہ وہ ان کو کار میں سیر کروا رہے تھے۔
تاہم شنیرا اکرم نے فیروز خان کی ڈرائیونگ کے سکرین شاٹ لے کر انسٹاگرام سٹوریز میں انہیں روڈ سیفٹی پر درس دیتے ہوئے سمجھایا کہ اتنی کم سن بچی کو گود میں لے کر ڈرائیونگ کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ لیکن شنیرا اکرم کے سمجھانے پر فیروز خان برا منا گئے اور جواب میں ایک روسی فائٹر کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کر دیا، جس میں فائٹر کو ایک شیر کے ساتھ لڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فیروز خان نے یہ سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے شنیرا اکرم کو مینشن کیا اور لکھا کہ شکر ہے کہ اس فائٹر نے آپ کی اور اپنے والد کی بات نہیں سنی، ورنہ ان کا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا۔ ساتھ ہی فیروز نے لکھا کہ وہ گزشتہ دو سال سے پاکستان کی پروفیشنل کار ریسنگ کا حصہ ہیں اور وہ روڈ سیفٹی کے معاملات کو شنیرا اکرم سے زیادہ بہتر سمجھتے ہیں، اس لیے آپ اپنا کام کریں اور مجھے اپنا کام کرنے دیں۔ فیروز خان نے ایک اور سٹوری شیئر کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر لکھا کہ ’ملاں کی اذان اور، مجاہد کی اذان اور‘۔ انہوں نے اپنی سٹوری میں شنیرا کو بتایا کہ ان کے لیے شعر کا ترجمہ وسیم اکرم کر دیں گے۔
فیروز خان کی سٹوریز کے بعد شنیرا اکرم سے بھی خاموش نہ رہا گیا، انہوں نے اداکار کی سٹوریز کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں جانوروں پر ظلم کی تصاویر نہ بھیجی جائیں اور یہ کہ انہیں ایسی تصاویر اور پوسٹس بھیجنے کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔ شنیرا اکرم نے ایک اور سٹوری بھی شیئر کی اور فیروز خان کو بتایا کہ اگر وہ پروفیشنل کار ریسر ہیں تو انہیں اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ بچے کو گود میں لے کر گاڑی چلانا سب سے غیر پیشہ ورانہ کام ہوتا ہے۔ شنیرا اکرم کی سٹوریز کے بعد بھی فیروز خان نے ایک اور سٹوری شیئر کی اور شیزا کو بتایا کہ وہ پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ یہ باتیں ان کی سمجھ سے باہر ہیں اور وسیم اکرم بھائی انہیں ترجمہ کرکے سمجھا سکتے ہیں۔
فیروز خان اور شنیرا اکرم کے درمیان روڈ سیفٹی پر بحث اور جملوں کے تبادلے کے بعد دیگر شخصیات اور مداحوں نے بھی دونوں کی باتوں پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔فیروز خان سے قبل جولائی 2021 میں شنیرا اکرم نے منال خان اور احسن محسن اکرام کو بھی روڈ سیفٹی کو نظر انداز کرنے پر جھاڑ پلادی تھی۔ جولائی 2021 میں احسن محسن نے منال خان کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں احسن محسن ڈرائیونگ کرتے دکھائی دیے جب کہ منال خان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر گانے گنگناتی دکھائی دیں اور احسن محسن بھی ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ اداکارہ سے بھی گفتگو کرتے دکھائی دیے تھے۔
