ٹک ٹاک اب یوٹیوب بننے کے لیے تیار

ٹک ٹاک کی مقبولیت نے دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی خود کو بدلنے پر مجبور کردیا اور ان کی جانب سے مختصر ویڈیوز کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔انسٹاگرام، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو اپنے جیسا بننے پر مجبور کرنے کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے خود کو یوٹیوب جیسا بنایا جا رہا ہے۔اس لیے کمپنی کی جانب سے مسلسل ایسے نئے فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے جو اسے یوٹیوب کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین میں یوٹیوب کی طرح لینڈ اسکیپ موڈ پر ویڈیوز بنانے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو مختصر ورٹیکل ویڈیوز کے لیے جانا جاتا ہے اور لینڈ اسکیپ موڈ پر ویڈیوز کو بنانے سے گریز کیا جاتا ہے۔
