ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کی حکمرانی ختم، ڈیوڈ ملان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ

انگلش بیٹسمین ڈیوڈ ملان نے نہ صرف پاکستان بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں وہ 4 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں اور یوں طویل عرصے تک ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں کی فہرست میں حکمرانی کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔
ٹی ٹوئنٹی کی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ایرون فنچ تیسرے اور لوکیش راہول چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ دیگر بلے بازوں میں کولن منرو، گلین میکسویل، حضرت زازئی، ایون لیوس، ویرات کوہلی اور ایون مورگن بالترتیب ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
🎉 Dawid Malan rises to No.1 🎉
The England batsman, who topped the run-scoring charts in the #ENGvAUS series, has jumped four places on the @MRFWorldwide ICC Men's T20I Rankings 🔥 pic.twitter.com/rLvECHFigb
— ICC (@ICC) September 9, 2020
دوسری جانب بولرزمیں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ عماد وسیم آٹھویں اور شاداب خان نویں نمبر پر آ گئے ہیں، ٹاپ 10 بولرز میں راشد خان کی حکمرانی برقرار ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں مجیب الرحمن، ایشٹن اگار، تبریز شمسی، ایڈم زمپا،مچل سینٹنر، عادل رشید، عماد وسیم شاداب خان اور کین رچرڈز بالترتیب شامل ہیں۔
↗️ Adil Rashid 🏴
↘️ Adam Zampa 🇦🇺Contrasting fortunes for the England and Australia leg-spinners in the latest @MRFWorldwide ICC Men's T20I Rankings for bowlers. pic.twitter.com/yfhYtTq0hI
— ICC (@ICC) September 9, 2020
