پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سوتیلے بہن بھائی کون؟

انسان ہمیشہ اپنے قریبی رشتوں پر اتراتا ہے اور قریبی رشتہ دار، بہن یا بھائی کوئی معروف شخصیت ہو تو لوگوں کے سامنے فخر سے اس سے اپنے رشتے کا اظہار کرتا ہےلیکن شوبز ستارے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی پرپردہ ڈالنا چاہتے ہیں اور لوگوں سے اپنے ماضی بارے راز مخفی رکھنے کیلئے ہزار جتن کرتے ہیں حتیٰ کہ اگر کسی کا کوئی سوتیلا بھائی یا بہن ہو تو اس کی شناخت بھی لوگوں کے سامنے ظاہر نہیں کرتے۔ شوبز میں کئی ستارے آپس میں سوتیلے بہن بھائی ہیں لیکن بہت سارے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں۔۔۔
سویرا ندیم اور نروان ندیم انڈسٹری کے یہ دو ستارے مشہور ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد ندیم کے بچے ہیں۔۔۔سویرا ندیم ان کی پہلی بیگم سے ہیں جبکہ دوسری شادی انہوں نے مدیحہ گوہر سے کی اور ان سے دو بیٹے ہیں۔۔۔نروان ندیم جو کہ سویرا ندیم کے سوتیلے بھائی ہیں اجوکا تھیٹر میں ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ بہت سارے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔۔۔ان دونوں کو ایک ساتھ تو نہیں دیکھا گیا اب تک لیکن نروان کو حال ہی میں محبت جائے بھاڑ میں، عہد وفا، بہکاوا میں دیکھا گیا۔
پاکستانی اداکارہ ہما اکبر جو کافی عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں اور مشہور ڈرامہ کارواں، خلیج میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، در حقیقت بھارتی اداکارہ تبو اور فرح ناز کی سوتیلی بہن ہیں۔۔۔ان دونوں کے والد ہیں جمال ہاشمی جو کہ ایک سینئر اداکار رہ چکے ہیں۔۔۔یہ بالی وڈ اور پاکستانی اسکرین کا ایک ایسا امتزاج ہے جس سے اکثر لوگ ناواقف ہیں
اداکارہ ارسہ غزل مشہور پاکستانی سینئر اداکارہ عصمت طاہرہ کی بڑی صاحبزادی ہیں اور ارسہ ان کے پہلے شوہر سے ہیں جبکہ اور بھی دیگر بچے ہیں۔۔۔لیکن انہوں نے جب دوسری شادی کی تو اس سے ان کی بیٹی اشنا شاہ ہیں ، اور یوں اشنا اور ارسہ غزل دونوں آپس میں سوتیلی بہنیں ہیں۔۔۔دونوں کا کافی گہرا تعلق ہے اور ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں۔۔۔
شمعون عباسی کو کون نہیں جانتا۔۔۔اور ان کی پوری فیملی ہی شوبز میں آباد ہے۔۔۔ان کے والد کی دوسری شادی سے پیدا ہونے والی انوشے عباسی یوں تو ان کی سوتیلی بہن ہیں لیکن وہ انہیں بالکل اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے ہیں۔۔۔
