پاکستانی نوجوان محمد راشد کا سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کر لیا۔
محمد راشد دنیا میں ماشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے اور گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈزکے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد 51 ہوگئی جب کہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز 65 تک جاپہنچے۔
محمد راشد نسیم نے پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کےزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیے۔ انہوں نے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں ریکارڈ بنایا اور 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول دیا۔
محمد راشد نے نن چکو کیٹیگری میں اپنا چھٹا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ انہوں نے نن چکو کی مدد سے دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے پتے ایک منٹ میں گرائے۔
تیسرے ریکارڈ میں نن چکو کی مدد سے 17 اعشاریہ 82 سیکنڈ میں بوتلوں کے ڈھکن کھولے۔ اس کیٹگری میں سابقہ ریکارڈ 34.60 سیکنڈ کا تھا۔ محمد راشد نے اپنے 50 ویں عالمی ریکارڈ کو کورونا وائرس کے مریضوں کے نام کردیا۔
https://www.facebook.com/martialartsrashid/videos/3263149030384511/?__tn__=%2CdC-R-R&eid=ARBqysBCi82xtWKM3icptN2NUrEDVwgX8eHsVfCWLk8e9sMvn_BtTZ1SRW-uscdrL9tZXL3p6wnVdXY0&hc_ref=ARSuUxbl5wi5NPfA8-TYe7rnEkgXrhSDeFcPQ69DXuzDfOVxqznY0ydB-SVbs-kUKQw&fref=nf
103110345 3262962457069835 7135256637736725252 n
102804290 3262962640403150 4316254360958092724 n
102573634 3262962557069825 7218519952105406544 n

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button