پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت کر کلین سویپ کر دیا ، شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پرپویلین لوٹ گئی ۔

پاکستانی بائولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بائولنگ کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے جو 63 رنز پر ساجد خان کے ہاتھوں بولڈ ہوئے ۔

ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے دورہ پشاور کا نوٹس
قومی سپن بائولر ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں اپنے نام کیں اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف سپن باولر بن گئے۔

Back to top button