پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کر دیا گیا

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے ایڈمنسٹریٹرز ڈویژنل کمشنرز ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور گجرات کے ایڈمنسٹریٹرز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں کے ایڈمنسٹریٹرز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کونسلز کی سطح پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ایڈمنسٹریٹرز مقرر کر دیا گیا ہے۔
