پنجاب میں پاور شیئرنگ : گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنے کی تجویز

پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر عمل درآمد نہ ہونے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، جس کے بعد  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کو صورت حال سے آگاہ کرنےاور صوبائی سطح پر معاملےکو ختم کرنےسے متعلق تجویز دینے کافیصلہ کیاہے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر کاکہنا ہےکہ حکومت سازی سےقبل تحریری طور پر پاور شیئرنگ فارمولہ طے ہوا تھا جب کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی متعدد بار میٹنگ ہوئیں لیکن عمل درآمد کچھ نہیں ہوا۔اب یہ میرےلیے مناسب نہیں کہ ہم روز گزارش کریں کہ آئیں میٹنگ کریں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو صوبےکی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولا ختم کرنےکی تجویز دوں گا، ملکی مفاد کےلیے کڑوا گھونٹ پیناپڑے گااور سسٹم چلانے کےلیے ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔

گورنر پنجاب کاکہنا تھاکہ ہمیں ن لیگ سےتوقع ہی نہیں رکھنی چاہیےکہ ہمیں پنجاب میں کچھ لیناہے، اپنے ساتھیوں کو بتادیں گےکہ ہم اپوزیشن میں ہیں جب کہ ترقیاتی کاموں کےبجائے میرٹ کی سیاست کریں گے۔

گورنر پنجاب کاکہنا تھاکہ پنجاب کی سطح پر عوام اور پارٹی کی مضبوطی اور آپ کے مسائل حل کرنے کےلیے جو ہو سکا کروں گا، گورنر ہاؤس کےدروازے پنجاب کےعوام اور پارٹی کارکنوں کےلیے 24 گھنٹےکھلے ہیں۔

آئینی ترمیمی پیکج اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور کروانے کا فیصلہ

Back to top button