پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی پاکستان میں قیمتوں میں بھی 15 سے 20 روپے کمی کا امکان ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا تخمینہ ہےکہ ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔
