پی ٹی آئی نے وفاق کی پابندی کی خواہش کو ”معصوم“قرار دیدیا

تحریک ا نصاف نے وفاق کی جماعت پرپابندی کی خواہش کو ”معصوم“قراردیدیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے عطا تارڑ کی پریس کانفرنس کو مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے نتیجے میں ملنے والی شرمندگی مٹانے کی مکروہ کوشش قرار دے دیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ آج حکومت کی طرف سے ایک اعلان ہوا۔ہم اس اعلان کی ہر بات کو سنجیدہ لیتے ہیں۔آئین و قانون کے ساتھ بہت مذاق ہوچکا۔اعلان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش کی جائے گی۔یہ اعلان سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے واضع کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں۔اعلان سے واضع ہوا کہ پی ڈی ایم بلے لینے کی سازش کا حصہ تھی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ ووٹ لیا اس بات کا اعتراف سپریم کورٹ نے بھی کیااس وقت الیکشن کمیشن میں ایک ہی فارن فنڈنگ کیس ہے۔الیکشن کمیشن میں ن لیگ کا فارن فنڈنگ کیس زیر التوا ہے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن سے 5 اکاونٹس کے ثبوت مانگے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سائفر کے کیس کا انجام یہ دیکھ چکے اس میں جاں نہیں تھی۔آئین کے ہوتے ہوئے غیر آئینی حرکات کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت ڈکلئیر کیا ہے۔تارڑ نے جو پریس کانفرنس کی وہ ان کی خواہشات ہوسکتی ہیں۔مری میں ن لیگ کے بڑوں کی نشست کی کھچڑی سامنے آئی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں پی پی پی، اے این پی اور باقی جماعتیں صاف صاف میدان میں آئیں۔تمام جماعتیں واضع کریں کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں یا سول مارشل لا کے حق میں ہیں۔

پاکستان کے 3 کروڑ عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا۔بجٹ سپیچ پر آپ کو تین گھنٹے لگا کر تمام اعدادو شمار بتائے۔کوئی ایک بھی وزیر ان اعدادوشمار کو کاؤنٹر نہ کر سکا۔مہنگائی ابھی عروج پر جائے گی۔

عمرایوب نے کہاکہ ہمارے دور میں 17 روپے کا یونٹ تھا آج 85 روپے فی یونٹ ہے۔پٹرولیم مصنوعات، آٹا، گھی سب کی قیمت آسمان پر جائے گی۔ان سب سے عوام کا دھیان ہٹانے کے لیے یہ کھچڑی پکائی گئی۔یہ وہ ہی لیڈرز ہیں جنہوں نے امیر المومنین بننے کی کوشش کی۔ان کی جانب سے عدلیہ کو دبانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ن لیگ کے کارکنان نے عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف سڑکیں بند کیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق بھی چھینا۔ان لوگوں کی جانب سے ای وی ایم مشین کو ختم کیا گیا۔اس حکومت کے آئی ایس آئی کو حق دیا کہ لوگوں کے فون ٹیپ کریں۔بجٹ بک کے اندر نجکاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے کرنے کی کوشش کی بات کی گئی۔جو کمپنیز یہ نجکاری میں لیکر جائیں گے ان کی مالیت بس ایک ہزار ارب ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی نے نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی لگائی۔ہم چاہتے ہیں کہ یہ تمام جماعتیں جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوں۔اس وقت اگر کوئی پارٹی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے وہ تو ن لیگ ہے۔عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف تمام کیسز ختم ہوچکے۔

Back to top button