9اور 10محرم الحرام پر ڈبل سواری پرپابندی عائد

محکمہ داخلہ نے 9اور 10محرم الحرام کو ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کاکہنا ہے کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔محکمہ داخلہ کی ہدایت پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔شہر خصوصاََ جلوسوں کے روٹس کے گردونواح میں ڈبل سواری کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔ڈویژنل افسران اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں۔شہری حکومتی احکامات کی پاسداری کریں۔

سی ٹی او لاہور  نےشہریوں کو نویں، دسویں محرم الحرام کے دوران تعاون کی اپیل کردی۔

Back to top button