پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود، اسد عمر، اسد قیصر کی ضمانتیں مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصر کی ضمانتیں مسترد کر دی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کےخلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت کے معاملے پراسد عمر،اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کی درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ شاہ محمود قریشی، اسدقیصر اور اسدعمر درخواست ضمانتیں خارج ہونے کے بعد کچہری سے روانہ ہوگئے۔ گرفتاری کے پیش نظر تینوں رہنما مختلف گیٹس سے کچہری سے نکلے۔
عدالت نے اسد قیصر کی تھانہ سنگجانی مقدمے میں بھی درخواست خارج کردی۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر دونوں ایک گاڑی میں بیٹھ کے کچہری سے روانہ ہوئے۔ اسدعمر اور شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت کے دروازے پر کھڑے ہو کر فیصلہ سنا۔ فیصلہ سنتے ہی اسدعمر اور شاہ محمود قریشی ضلعی کچہری سے روانہ ہوگئے۔
شریک ملزمان ناصر محمود، خان بہادر، خالد محمود، محمد امتیاز، جمشید مغل ، انور زیب اور خالد محمود کی بھی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔
