پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی کامیابی پر امریکا کا ردعمل

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں پولنگ کے دن موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوری عمل کے جاری رہنے اور آزادیٔ اظہار رائے کے بنیادی حق کی فراہمی کے خواہش مند ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل سے صحافیوں نے پاکستان میں عام انتخابات اور اس کے نتائج سے متعلق متعدد سوالات کیے۔

جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ابتدائی نتائج کی بات یہ ہے کہ وہ ابھی ابتدائی ہیں۔ اور ہمیں ابھی اس سے آگے نہیں جانا چاہیے جب تک سرکاری اعلان نہ ہوجائے اس لیے میں مزید تبصرہ یا قیاس آرائی نہیں کروں گا کہ کس کی حکومت بن سکتی ہے۔

Back to top button