پی ڈی ایم رہنمائوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقامی وکیل علی اعجاز بٹر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ن لیگ کے رہنماؤں عطا اللہ تارڑ اور مریم اورنگ زیب کو بھی توہین عدالت درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ علی اعجازبٹرکی درخواست میں موقف دیا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریم نواز اور دیگر کو پاکستان کے اداروں اور عدلیہ کا احترام نہیں لیکن بدقسمتی سے یہ لوگ حکومتی معاملات بھی چلا رہے ہیں،
فریقین نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بارے میں بار بار توہین آمیز زبان استعمال کی اور ان بیانات کے ذریعے نظام انصاف کی ساکھ پرسوال اٹھا کرعوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی۔

علی اعجاز بٹر کی جانب سے درخواست کے ساتھ مریم نواز کی 25 جولائی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کروایا گیااور استدعا کی گئی کہ چیئرمین پیمرا کو عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ جمع کرانے کی ہدایت کی جائے جبکہ مریم نواز اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

Back to top button