چھاتی کینسر کے بڑھتے کیسز پر سپریم کورٹ‌ کا ازخود نوٹس

عدالت عظمیٰ نے چھاتی کے سرطان کے بڑھتے کیسز کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی ، صوبائی حکومتوں تمام ہسپتالوں میں علاج اور تشخیصی ٹیسٹ کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے چھاتی سرطان کے متعلق نوٹس دل کے مریضوں کیلئے سٹنٹس پرلیے گئے ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری ہسپتالوں میں میموگرافی ، چھاتی کے کینسر کے علاج کی سہولیات فراہم نہیں‌ کی گئی ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیلئے خواتین کے پردے کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے جب کہ ساتھ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ سرکاری اسپتالوں میں ماہرین پر مشتمل عملے میں خواتین بھی شامل ہوں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ خواتین کی اکثریت نجی اسپتالوں سے مہنگا علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتی اور خواتین میں چھاتی کےکینسرکی ابتدائی اسٹیج پرتشخیص کیلئےکوئی انتظامات نہیں، صرف صاحب حیثیت خواتین ہی مہنگا علاج کرا پاتی ہیں۔

Back to top button