بگ باس میں بھارتی اداکارہ کی سلمان خان سے بدتمیزی
مقبول بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 کی مضبوط اُمیدواراداکارہ تیجسوی پراکاش نے کسی موضوع پر سلمان خان سے بدتمیزی کی جوکہ اداکارہ کو مہنگی پڑ گئی۔
پروگرام کے ویڈیو کلپ میں دیکھایا گیا کہ تیجسوی کو مسلسل بولے جانے پر سلمان خان نے ڈانٹ پلائی جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین سمیت اداکارہ اور بگ باس سیزن 7 کی فاتح گوہر خان نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سینئرز کا احترام کرنے کی تلقین کی۔
بھارتی اداکارہ گوہر خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آپ بات کرنے کے طریقے سے جنگ جیت سکتے ہیں لیکن اسی بات کرنے کے طریقے سے آپ جیتی بازی ہار بھی سکتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے دونوں کے حق میں رائے کا اظہار کیا۔
