چہارباغ سمیت کمرشل لینڈ کو غیرملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کا فیصلہ

روڈا نے چہارباغ ریذیڈینشل پلاٹس اپارٹمنٹس سمیت کمرشل لینڈ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، سی ای او روڈا عمران امین کے مطابق منصوبوں میں 70 فیصد پراپرٹی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ای او کے مطابق فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کے ذریعے ملک کو درپیش معاشی مسائل میں کمی لائی جا سکے گی، تمام منصوبوں کو چند ماہ قبل انٹرنیشنل پراپرٹی شو دبائی میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
عمران امین ن بتایا کہ رسپانس بہت اچھا تھا، جلد فارن ڈائریکٹر انویسٹمنٹ حاصل کر کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
