چیتے کی سیاحوں سے بھری گاڑی کو پیچھے کھینچنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست کرناٹک میں چیتے کی جانب سے سیاحوں سے بھری گاڑی کو دانتوں سے کھینچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کرناٹک کے نیشنل پارک میں چیتے نے سیاحوں سے بھری گاڑی کواپنی طرف کھینچ لیا، ویڈیو میں چیتے کو گاڑی کے پچھلے بمپر کو دانتوں سے دبوچنے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
چیتے نے اپنی بھرپورطاقت سے لوگوں سے بھری گاڑی کو پیچھے کی طرف کھینچ لیا۔
گاڑی پیچھے کی طرف کھینچے جانے کے بعد لوگوں کی چیخ وپکار بھی سنی جا سکتی ہے، پارک میں دوسری گاڑی میں موجود افراد نے اس غیرمعمولی واقعہ کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر شیئر کی جو کہ وائرل ہوگئی ۔

Back to top button