چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کردیئے

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کر دیے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) سے متعلق معاملات میں مکمل با اختیار ہوں گی۔پی اے سی امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی بھی امور رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا سالانہ بجٹ پلان کوبھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گی۔
