ڈسکہ دھاندلی کے اصل سرپرست کو بے نقاب کیا جائے

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈسکہ دھاندلی 2018 کا ایکشن ری پلے تھی، ڈسکہ دھاندلی کے اصل سرپرست کو بے نقاب کیا جائے. ووٹ چور عناصر کا قلع قمع کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے.
لندن سے جاری اپنے ایک پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم سے وعدہ ہے ان ووٹ چوروں کا ملک سے خاتمہ کر کے رہیں گے. سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے جرات بہادری کے ساتھ بکسہ چوروں کو سزائیں سنائیں،ہمارا مطالبہ ہےان سزاؤں پر جلد ازجلد عملدرآمد کیا جائے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کاسراغ بھی لگایا جانا چاہیے کہ یہ سازش کس نے کی، کہاں اور کب تیار کی ؟ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ابھی حال ہی میں ڈسکہ میں جو انتخابات ہوئے، الیکشن کمیشن کا ووٹ چوری کے کرداروں کی نشاندہی، سزاؤں کا تعین انصاف پر مبنی فیصلہ عین قانون کی پاسداری ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جرات بہادری کے ساتھ بکسہ چوروں کو سزائیں سنائیں، ہمارا مطالبہ ہے قوم جلد ازجلد ان سزاؤں پر عملدرآمد ہوتا ہوا دیکھے، اس بات کا سراغ لگایا جانا چاہیے کہ یہ سازش کس نے کی، کہاں اور کب تیار کی؟ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی بھی نشاندہی کی جانی چاہیے کہ چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب، کمشنر،آرپی او، ڈی سی، ڈی ایس پی ، پریزائیڈنگ آفیسرز، پھر دیگر سرکاری افسران کی فوج ظفر موج کو ایک صف میں کس نے کھڑا کروایا، ان کا کہنا تھا کہ بڑی حیرت کی بات ہے، اس باجماعت گروہ کی کس نے سرپرستی کی؟ ووٹ چوری کی کس نے نگرانی کی؟ یہ تحقیق اور یہ کام 18مارچ کو ڈسکہ میں ہونے والے الیکشن سے بہت ضروری ہے کہ اس کی تہہ تک پہنچا جائے،نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھاتا ہے، جس طرح یہاں چوری کی گئی ہے، 2018ء کے انتخابات میں جو دھاندلی ہوئی تھی کھلا ثبوت ہے ، یہ بتاتا ہے دھاندلی ایسے ہوئی تھی۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ جب الیکشن کے نتائج آنا بند ہوجائیں، تاخیر ہونا شروع ہوجائے، 12، 12 گھنٹے یا دودو دن لگ جائیں تو سمجھ جائیں بلکہ یقین کرلیں کہ آپ کا ووٹ چوری ہورہا ہے۔ آپ کے ووٹ کو کسی دوسرے بکسے میں ڈالا جارہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ہم نے ان تمام آئین شکن عناصر تک پہنچنا ہے جو قوم کے ووٹ پر قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالتے ہیں، ان عناصر کا قلع قمع کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز شریف نے کہا کہ میرا قوم سے وعدہ ہے، آپ بھی اپنے دل کے ساتھ وعدہ کریں کہ آپ بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان ووٹ چوروں کو ملک سے ختم نہیں کردیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button