کئی کروڑ کے بدلےعامرلیاقت کو چوتھی شادی کی پیشکش

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو ایک اور لڑکی نے چوتھی شادی کی پیشکش کردی۔

میز بان عامر لیاقت حسین کی دانیہ عامر سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور لڑکی نے ان سے شادی کی پیشکش کردی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ایک یوٹیوبرکو انٹرویو میں علیزے نامی لڑکی نے کہامجھے مشہور ہونے کا کوئی شوق نہیں، مجھے ان سے اس لیے محبت ہے کہ وہ دین و دنیا دونوں کی تعلیم رکھتے ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں، مگر دانیہ ملک نے ان کی عزت کی دھجیاں اڑادیں، انہوں نے جو بھی الزام لگائے وہ ایسے نہیں ہیں، میں ان کے پروگرام دیکھتی رہی ہوں اور انہیں جانتی ہوں، آج تک ان کے منہ سے کبھی کوئی ایسی بات نہیں سنی۔

انٹرویومیں علیزے کا کہنا تھاعامر لیاقت نے کئی بے سہارا، یتیم بچوں کو سہارا دیا ہے، عامر لیاقت کو پھنسایا جارہا ہے، ان پر جھوٹے الزام لگائے گئے ہیں،دانیہ نے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا، میں عامر لیاقت کو کئی کروڑ روپے دے سکتی ہوں، انہیں سونے کا محل بناکر دے سکتی ہوں۔

Back to top button