کرونا سے مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے کم ہوگئی ، 3 ہزار 153 نئے مریض سامنے آ گئے ہیں ۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57792 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3153 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے۔
Statistics 12 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 57,792
Positive Cases: 3153
Positivity % : 5.45%
Deaths : 58
Patients on Critical Care: 5370— NFRCC (@NFRCCofficial) September 12, 2021
سرکاری پورٹل کے مطابق 11 ستمبر کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد رہی جبکہ گزشتہ روز یہ شرح5.50 فیصد تھی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26720 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 تک پہنچ چکی ہے۔
