50افرادکاقاتل ساتھی سمیت مقابلےمیں ہلاک

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،25لاکھ سر کی قیمت والا 50افرادکاقاتل ساتھی سمیت مقابلے میں مارا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی۔آپریشن کے دوران دہشت گرد نے مزاحمت کی ۔فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔غضنفرندیم کیساتھ مارے جانیوالے دہشت گردی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ۔

 سی ٹی ڈی کےمطابق دہشت گرد کےسر کی قیمت 25لاکھ روپے مقر رکی گئی تھی ۔غضنفرندیم 2011سےمفرور تھا ،مختلف ادارے تلاش جاری رکھے ہوئے تھے ۔دہشت گردوں کےٹھکانے سے گولہ بارود ،جدید اسلحہ قبضے میں لیاگیا۔مذہبی منافرت پرمبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹرمائنڈ تھا۔غضنفر ندیم عرف خالد حبیب مختلف القابات سے جاناجاتا تھا ۔دہشت گردی فیصل آباد میں آئی ایس آئی دفتر پرحملے سمیت 11بڑیکارروائیوں میں ملوث تھا ۔غضنفرندیم کی ہلاکت سے دہشت گردی کےمزیدواقعات میں کمی متوقع ہے ۔

Back to top button