ہلکی بارش کے باوجود لاہورمیں آلودگی کم نہ ہو سکی

لاہورمیں صبح سویرےہلکی بارش کے باوجود فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی ایئرکوالٹی کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 300سے تجاوز کر گئی۔گارڈن ٹاؤن کے اطراف میں فضائی آلودگی کا تناسب 453،شملہ پہاڑی کے اطراف ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 416ریکارڈ کی گئی۔