متاثرہ آنکھ کےچیک اپ کیلئے بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کو متاثرہ آنکھ کے چیک اپ کیلئے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال  راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  بشریٰ  بی بی کو سخت  سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  بشریٰ  بی بی کی متاثرہ  آنکھ کا فالو اپ چیک اپ کیا جائےگا۔ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری17 اپریل کو الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال میں کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق  بشریٰ بی بی کی متاثرہ  آنکھ کا فالو اپ چیک اپ اڈیالہ جیل میں بھی ہوتا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو  طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل کیا جائےگا۔

 

Back to top button