ایک جماعت کالعدم ہو گئی توانتخابی نشان کیسے ملے گا؟

مسلم لیگ ن کے رہنماملک احمد خان کاکہنا ہے کہ کل رات تحریک انصاف کوکالعدم قراردیاگیا۔ایک جماعت کالعدم ہو گئی توالیکشن کمیشن انتخابی نشان کیسے دے گا؟

مسلم لیگ ن کے رہنماملک احمد خان کا نیوزکانفرنس  کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  کل مجھے تشویش ہوئی جس کا اظہارکرناچاہتا ہوں۔سائفرکیس فیصلےپرذہین میں چند سوالات اٹھے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے۔چین اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہیں۔

ملک احمد خان کاکہنا تھا کہ قاسم سوری نے ڈپٹی سپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر سربمہرلفافہ لہرایا۔سربمہرلفانہ لہراکر کہایہ چیف جسٹس کے پاس بھیج رہا ہوں۔وزیراعظم نے فوری اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیجی۔صدرمملکت نے فوری طورپراسمبلی تحلیل بھی کردی۔تحریک انصاف کوبند لفافوں کےساتھ بڑ ی رغبت ہے۔

عدالت نے کہامعاملے پرسائفرایکٹ کااطلاق نہیں ہوتا۔ آئین صرف آمر ہی نہیں توڑتے۔اعظم خان پر آڈیو لیکس کاایک مقدمہ چل رہاہے۔سپریم کورٹ کے موجودہ بینچ سے امیدہے۔

رہنما ن لیگ کاکہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے سائفرکوبنیاد بنا کر سیاست کی۔عمران خان نے سانحہ9مئی دانستہ کیا۔9مئی کوحملہ کرنیوالے کارکن نہیں۔تربیت یافتہ غنڈے تھے۔

Back to top button