کورونا پابندیوں سے بچنےکیلیےطیارے میں شادی پر بھارتی جوڑےکیخلاف تحقیقات شروع

سول ایوی ایشن حکام نے انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والے بھارتی جوڑے کی دوران پرواز ہونے والی شادی کی ویڈیو کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شادی ہال کی بندش اور دیگر پابندیوں کے باعث جوڑے نے کچھ روز قبل چارٹرڈ طیارے میں دوران پرواز شادی کی تھی، شادی میں شریک مہمان زیادہ تر ماسک کے بغیر دلہا دلہن کے قریب موجود تھے۔
ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کووڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ائیرلائن کارروائی کرےگی۔
