کورونا کے بعد پیٹرول کی کم ترین فروخت ریکارڈ

 ملک میں کوروناکے بعد پیٹرول کی کم ترین فروخت ریکارڈ کی گئی۔اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت25فیصد کم ہوئی ہے اور ستمبر کےدوران صرف 10لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والےفرنس آئل کی فروخت میں 61 فیصد کمی ہوئی۔ کورونا وبا کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی یہ کم ترین فروخت ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں 11 روپے تک کمی کی ہے تاہم اس سے قبل 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 26 روپے تک اضافہ کیاگیا تھا جس سے پیٹرول 332 روپے تک جا پہنچا تھا۔ملک میں ان دنوں 15 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر  ہے۔

Back to top button