کوہاٹ: بس اور ٹرالر میں تصادم 17 افراد جاں بحق ،1زخمی

کوہاٹ ٹنل کے قریب بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ٹنل کے قریب بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوا، جس میں 17 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، ٹریفک حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا، جو مخالف سمت سے آنیوالی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، گاڑی لکی مروت سے پشاور جارہی تھی، جس میں 15 سے زائد افراد سوار تھے۔
