کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن 22 ویں روز بھی جاری

پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف کچہ گرینڈ آپریشن 22 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق کچہ آپریشن میں کلیئرکروائے گئے علاقوں میں پولیس کی جانب سے گشت کیا گیا اور داخلی اور خارجی راستوں پرناکہ بندی کے ساتھ آنے جانے والوں کی چیکنگ کی گئی۔
ترجمان کے مطابق پولیس کچے ڈاکوؤں کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے، ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پر ٹارگیٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں اب تک 3 ڈاکو ہلاک اور 28 کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
