کیا عامر لیاقت کا گھر ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا ہے؟

ٹی وی میزبان اور پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے مبینہ تیسری شادی سے متعلق تازہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اُن کا گھر ٹوٹ گیا ہے اور انہوں نے خود سے تیسری شادی کی دعویدارخاتون ہانیہ خان کیخلاف توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروادیا ہے۔
عامر لیاقت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرجاری ویڈیومیں طویل کیپشن کے ساتھ اپنی مبینہ تیسری شادی کے حوالے سے خبروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عدالت جانے کا عندیہ دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں اس موضوع پر بات کررہا ہوں جس پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا۔ میں نے بہت سی تہمتیں سہی ہیں، مجھ پر بے شمار بہتان لگائے گئے یہاں تک کہ میرا گھر ٹوٹ گیا۔ عامر لیاقت کی ویڈیو میں صارفین نے گھر تباہ ہونے والی بات کے تناظر میں سوالات اٹھائے ہیں کہ کیا طوبیٰ عامر سے ان کی علیحدگی ہوچکی ہے؟
عامر لیاقت نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ میں نے ہر جانب سے گالیاں سنیں لیکن خاموش رہا، میری پہلی شادی بشریٰ سے ہوئی اور پھر دوسری طوبیٰ سے، اسکے علاوہ میں نے کوئی شادی یا نکاح نہیں کیا۔ پھر بھی میری عزت اچھالی گئی لیکن میں نے صبرکا دامن تھام کر اس وقت کا انتظار کیا جب اللہ شر کے منہ سے ایسے جملے نکلوائے گا کہ اسکا کردار واضح ہوجائے گا۔
اس موقع پرعامر لیاقت نے خود سے تیسری شادی کا دعویٰ کرنے والی ہانیہ خان کے چند آڈیو میسجزاور یو ٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویوز کے ویڈیو کلپس دکھائے جن میں وہ انتہائی نامناسب زبان استعمال کررہی ہیں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ کسی نے اس خاتون سے ہم دونوں کے نکاح نامے کی بابت نہیں پوچھا۔
عامر نے بتایا کہ انہوں نے ہانیہ خان کے خلاف 290 سی یعنی توہین مذہب کی دفعات کے تحت بھی مقدمہ بھی درج کروادیا ہے اور اس کے سمن جاری ہوگئے ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ اب عدالت فیصلہ کرے گی، اور میرا اور ہانیہ کا ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا کیونکہ حمل گرنا کوئی معمولی الزام نہیں۔ عامر نے کہا کہ میں نے ہانیہ خان کے والد کو سمجھایا تھا کہ اپنی بیٹی کو سمجھائیں، ہزاروں لڑکیاں سیلیبرٹیز سے محبت کرتی ہیں، لیکن ان میں سے کچھ اسکی تصویر تک سے شادی کر لیتی ہیں تو کیا یہ شادی کہلاتی یے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ہانیہ خان کو میری تیسری بیوی لکھنے والے بھی ہوشیار ہو جائیں کیونکہ اب سچ اور جھوٹ کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہانیہ خان نے میری توہین کرنے کے علاوہ ملک، فوج، اور وزیراعظم سب کیلئے نہایت نامناسب زبان استعمال کی۔ عوام اور پوری جماعت کے لیے غلط الفاظ استعمال کیے اس لیے اسکے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
عامر لیاقت کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے گھر تباہ ہونے والی بات کے تناظرمیں سوالات اٹھائے ہیں کہ کیا طوبیٰ سے ان کی علیحدگی ہوچکی ہے؟۔
دوسری جانب طوبیٰ نے عامر لیاقت کے ویڈیو بیان کے بعدانسٹا اسٹوریز میں لکھا ‘ اپنی پریشانیاں سوشل میڈیا پر ہرایک کو بتانے کے بجائے اللہ کو بتائیں ‘۔اس معنی خیز پوسٹ نے سوشل میڈیا پر عامرلیاقت اور طوبیٰ کی شادی سے متعلق پھیلی قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔ یاد رہے کہ تقریبا 2 ماہ قبل ہانیہ خان نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہیں، اس کے بعد سے ہانیہ اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پرآکر عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کے خلاف بات کر رہی ہیں۔ طوبیٰ سے عامر لیاقت کی شادی کی خبر جولائی 2018 میں منظر عام پرآئی تھی جب الکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران عامرلیاقت نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔ اس سے قبل یہ شادی خفیہ رکھی گئی تھی۔ عامر نے سوشل میڈیا پرگردش کرتی خبروں کے باوجود دوسری شادی کی باقاعدہ تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی۔ 50 سالہ عامر کی دوسری اہلیہ ان سے عم رمیں کافی چھوٹی ہیں جس پر انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اپنی سابقہ اہلیہ بشریٰ سے عامر لیاقت کے دو بچے ہیں۔ سیدہ بشریٰ اقبال اسکالر ہیں اور درس اور تدریس سے وابستہ ہیں۔
