گالم گلوچ کی سیاست اب ذاتی دشمنی تک پہنچ چکی ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہناہے کہ گالم گلوچ کی سیاست اب ذاتی دشمنی کی سیاست تک پہنچ چکی ہے
نوڈیرہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی باول بھٹو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے۔پیپلزپارٹی نے ان تمام قوتوں کا مقابلہ کیا جو عوام کے حق پرڈاکہ مارناچاہتی تھی ،امیرالمومنین بننے کی سازشوں کو بھی ناکام کیا۔ایک بار پھرون یونٹ قائم کرنے کیلئے سازش کی جارہی تھی جسے ناکام بنادیا۔ان کو اندازہ نہیں کہ اسلام آباد میں کئے گئے فیصلوں کااثر کیا ہوتاہے۔کسی کو احساس اور فکر نہیں کہ عوام کتنے تکلیف میں ہیں۔
بلاول بھٹوکاکہنا تھا کہ افغانستان کے حالات کے اثرات پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طرف سیاسی بحران ہے ۔تقسیم اور نفرت کی سیاست بڑھتی جائے گی تو پاکستان اور اس کے عوام کا نقصان ہوگا ۔یہ گالم گلوچ کی سیاست سے شروع ہوتے رہے ذاتی دشمنی کی سیاست تک پہنچ چکے ہیں۔دہشت گرد پھر سر اٹھارہے ہیں انہیں دعوت دی گئی ہے کہ کراچی میں آ کر گھر بنائیں۔
