گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،یہ بات میں ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں، معزز ایوان کی خدمت میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ گندم برآمدات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ البتہ یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں گندم اور چینی برآمد ہوئیں اور پھردونوں چیزیں درآمد کی گئیں اوراربوں کھربوں روپے کہاں گئے وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ کیا، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Back to top button