پشاور: سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 3 دہشت ہلاک

پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

پشاور پولیس کے بیان کے مطابق آپریشن پشاور کے مضافاتی علاقے متنی حسن خیل میں کیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

پولس کا کہنا ہےکہ آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں جب کہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

Back to top button