190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔

دوران سماعت عمران خان اور بشری ٰبی بی کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا جب کہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

دوران سماعت بنی گالہ کے پٹواری پر جرح بھی مکمل کرلی گئی جب کہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 31 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں اور30 پر جرح مکمل کرلی گئی ہے۔آج ہونے والی سماعت میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک کےلیے ملتوی کردی گئی۔

Back to top button