سجل اور احد کی شادی کے کارڈز تقسیم ہونا شروع

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہےاور ان کی شادی کے کارڈز تقسیم ہونے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔
پاکستان میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھا درناکس نے ٹوئٹر پر سجل علی اور احد رضا میر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں سجل اور احد سے ملاقات کرکے بےحد خوشی ہوئی۔
مائیک نیتھا درناکس کے مطابق سجل علی اور احد رضا میر نے انہیں اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی دیا۔
Wonderful meeting @lamsajalali and @ahadrazamir to receive an invitation to their wedding. They've been 'married' on screen several times. Now for the real deal. Best wishes to them both. pic.twitter.com/Ed968j09Ys
— Mike Nithavrianakis (@MikeNith1) February 28, 2020
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘یہ دونوں اسکرینز پر تو کئی بار شادی کرچکے ہیں لیکن اب حقیقت میں شادی کرنے جارہے ہیں’۔
خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ برس جون میں منگنی کرکے مداحوں کو خوش کردیا تھا، کیوں کہ دونوں کے مداح چاہتے تھے کہ وہ ڈراموں کی طرح حقیقت میں بھی ایک دوسرے کے ہوجائیں۔ دونوں نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان سے جلد سے جلد شادی کرنے کی فرمائش کی تھی۔
جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ ممکنہ طور پر دونوں اداکار مارچ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اور اب جہاں ان دونوں نے اپنی شادی کے کارڈز تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں تو یقیناً دونوں جلد ہی شادی کرلیں گے۔