ہندتوا نظریہ درحقیقت آر ایس ایس ، بی جے پی گٹھ جوڑ
پاکستانی دفتر خارجہ نے آر ایس ایس چیف کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے ہندتووا ، اکھنڈ بھارت نطریہ کو درحقیقت آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑقرار دے دیا ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس چیف موہن بھگوت کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں ۔ ہندتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑ کی واضح مثال ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہندتوا سوچ اور اکھنڈ بھارت نظریہ کی وجہ سے خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے۔دنیا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو منظم طریقے سے غصب کرنے کی عینی شاہد ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پرعزم رہتے ہوئے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
