کرونا نے مزید 7 افراد کی جان لے لی

پاکستان بھر میں‌ کرونا کیسز کی شرح 0.92 پر آ گئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے مزید 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، 24 گھنٹوں میں 411 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 598 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 411 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹراین سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 704 ہوگئی جبکہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

Back to top button