چٹاگانگ ٹیسٹ کا دوسرا روز: بنگلا دیشی ٹیم 330 رنز پر آؤٹ

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز بنگلا دیش کے 330 رنز کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان 145 رنز بنا لیے۔

چٹاگانگ کے چوہدری ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 73 رنز بنا لیے ہیں، عابد علی اور عبداللہ شفیق وکٹ پر موجود ہیں۔

قبل ازیں بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔چٹاگانگ ٹیسٹ کا پہلا روز: مشفیق اور لٹن داس کی شاندار بیٹنگ، بنگلادیش نے 253 رنز بنا لیے

تاہم کھیل کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے والے لٹن داس کو ایک رن کے اضافے کے بعد 114 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان 206 رنز کی شراکت ہوئی۔

اگلے آنے والے بیٹر یاسر علی کو بھی حسن علی نے 4 رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، بنگلا دیش کی پوری ٹیم 330 پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ ساجد خان کے حصے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ

کھیل کے پہلے روز بنگلا دیش نے لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کے باعث 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کیے تھے۔

Back to top button