خام تیل کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی

خام تیل کی قیمت ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ، جمعہ کے روزخام تیل کی قیمت میں 8.77 ڈالر کمی دیکھی گئی کل قیمت کا 10.7 فیصد ہے۔

اس بڑی کمی کی وجہ کرونا کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جا رہا ہے جنوبی افریقا میں حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے۔ قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔

اب بھی زیادہ حلقوں کی جانب سے جنوبی افریقا میں نمودار ہونے والے کرونا وائرس کی نئی جینیاتی تبدیل شدہ شکل کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ، تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔

Back to top button