کالی آندھی پاکستان کا رخ کرنے کے لیے تیار
کالی آندھی پاکستان کا رخ کرنے کے لیے تیارہوگئی ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ویسٹانڈین ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے ، نکلولز پورن ٹی 20 میں پولارڈ کے نائب کپتان ہوں گے۔
ون ڈے سکواڈ میں ڈیرن براوو ، شامار بروکس ، روسٹن چیز ، جسٹن گریوز،عقیل حسین ، الرازی جوزف، گوداکیش ، اینڈرسن فلپس اور نکولز پورن کو شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 ٹیم براوو، چیز، شائی ہوپ،شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ، عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش، رومایوشیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چائلڈ پورنوگرافی معاشرے کا بڑا ناسور ہے
ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہیں ،ویسٹ انڈین ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی ، ٹی 20 میچز 13،14 اور 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے ۔
