اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خارجہ کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین کے معاملے پر مشترکہ مؤقف کا اعادہ کیا اور 8 عرب و اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کی حمایت کی، جس میں برطانیہ کی جانب سے غیرقانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی اور ان بستیوں سے منسلک خدمات پر پابندیوں کے فیصلے کا خیر مقدم کیاگیا ہے۔
ایران-امریکا تنازع: خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دونوں وزرائے خارجہ نے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے 2 ریاستی حل سے متعلق مشترکہ بیان کی بھی حمایت کی،اس موقع پر سعودی عرب اور مصر کے ساتھ علاقائی 4 ملکی فورم (آر فور) کے تحت علاقائی معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنےکی اہمیت پر بھی زوردیا گیا۔
اسحاق ڈار اور حاقان فیدان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
