کزن نے کترینہ ، وکی کوشل کی شادی کی تردید کر دی

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی کزن اپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کیف کی شادی کی خبروں کی تردید سامنے آ گئی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں ،بھارتی میڈیا میں دونوں کی شادی کی تاریخ اور شادی کا وینیو تک بتایا جا چکا۔

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف آئندہ ماہ 9 دسمبر کو راجستھان کے شہر جے پور میں سکس سینسز باروارہ قلعہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم اب دونوں کی شادی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی محض افواہیں ہیں ۔

Back to top button