یوم آزادی، پی آئی اے کا ٹکٹوں کی قیمتوں میں 14 فیصد رعایت کا اعلان

پی آئی اے نے یوم آزادی کے موقع پر ٹکٹوں کی قیمتوں میں 14 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ائی اے ترجمان کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 14 اگست کو تمام اندرون ملک پروازوں پر رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی ائی اے کے مطابق یوم ازادی کے موقع پر قومی ایئر لائن کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت حاصل ہوگی، جس کے رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں.

ترجمان کے مطابق رعائتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لئے مؤثر ہوں گے۔

Back to top button