یوٹیوب نے صارفین کیلئے تہلکہ خیز فیچرز متعارف کروا دیئے

دنیا کے سب سے بڑے سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ویب، موبائل اور ٹی وی صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف کروا دیئے ہیں، جبکہ یوٹیوب کے ڈیزائن کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے، گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں یوٹیوب میں ہونی والی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا، کچھ فیچرز یوٹیوب کے ویب ورژن کے لیے ہیں جبکہ دیگر اسمارٹ فون ایپ اور اسمارٹ ٹی وی سافٹ وئیر پر کام کریں گے، ان میں سے ایک فیچر پریس ٹو 2x ہے جو ویڈیو کی رفتار کو دوگنا بڑھا دیتا ہے، صرف ویڈیو پر اپنی انگلی کو دبا کر رکھیں جس سے پلے بیک اسپیڈ دوگنا بڑھ جائے گی، یہ فیچر ویب، ٹیبلیٹ اور موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا، اسی طرح ایک نیا فیچر تھمب نیل پریویو ہے جس میں زیادہ بڑے تھمب نیل پریویو نظر آئیں گے، یہ فیچر سمارٹ فون یا ٹیبلیٹ میں استعمال کیا جا سکے گا، ایک اور بہترین فیچر سکرین لاک ہے، لاک سکرین فیچر کے استعمال سے سمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پر سکرین لاک ہو جائے گی اور حادثاتی طور پر ڈیوائس کو چھونے سے ویڈیو متاثر نہیں ہوگی، اس فیچر سے ڈیوائس کا ٹچ فنکشن ڈی ایکٹیو ہو جاتا ہے جس سے صارفین سکرین کو چھونے سے ویڈیو کے رکنے، اسکیپ یا سجیسٹڈ ویڈیو کے سلیکٹ ہونے کی پریشانی نہیں ہوگی، سٹیبل والیوم نامی فیچر بھی اس سروس کا حصہ بن رہا ہے، یہ فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی ویڈیو کا ساؤنڈ اچانک بہت زیادہ نہ بڑھ جائے، اس کے ساتھ یوٹیوب میں لائبریری ٹیب کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور اب اسے یو (you) کا نام دیا جا رہا ہے، اس ٹیب میں پلے لسٹس، ڈاؤن لوڈز، واچ ویڈیوز اور پرچیز کو ایک جگہ اکٹھا کیا جا رہا ہے، یہ نئی تبدیلی ویب اور موبائل ڈیوائسز پر متعارف کرائی جا رہی ہے، کمپنی کے مطابق یہ نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور یہ آئندہ چند ہفتوں تک صارفین کو دستیاب ہوں گے، مزید فیچرز پر بھی کام کیا جا رہا ہے جبکہ یوٹیوب کڈز ایپ کو بھی ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

Back to top button